سیشن جج کے حکم پر معمولی جرائم میں ملوث 6قیدی جیل سے رہا
لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نسیم احمد ورک کے حکم پر معمولی جرائم میں ملوث 6قیدیوں کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نسیم احمد ورک نے ایڈیشنل سیشن جج رائے نعیم اورسینئر سول جج محمد شفقت کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا۔ سپرٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل چوہدری اعجاز اصغر نے بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے دورے کے دوران کچن،خواتین کی بیرکس سمیت مختلف بیرکس اور ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نسیم احمد ورک کے حکم پر معمولی جرائم میں ملوث 6قیدیوں کو قانونی کارروائی کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے بہترین انتظامات پر سپرٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔