موٹر سائیکل سپیڈ 60کلو میٹر پر کنٹرول کیلئے ٹریفک پولیس کو متحرک ہونے کا حکم
لاہور(کر ائم رپو رٹر)موٹر سائیکل کی سپیڈ 60کلو میٹرپر کنٹرول کیلئے ٹریفک پولیس کو متحرک ہونے کاحکم دیدیا گیا حکومتی نوٹیفکیشن کے بعدتمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو عملدرآمد کا مراسلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تمام اضلاع میں موٹر سائیکل سواروں کی سپیڈ کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ کریں پولیس حکام کے مطابق تمام اضلاع میں سپیڈ گنز کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی،جن اضلاع میں ای چالاننگ کیمرے متحرک ہیں ان کے استعمال سے کنٹرول یقینی بنایا جائے لاہور سمیت پنجاب بھر کیلئے مزید سپیڈ گنز بھی خریدی جائیں گی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے حکم پر ایس ایس پی ٹریفک سید غضنفر علی شاہ نے مراسلہ جاری کردیا۔