یاسمین راشد کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 15فروری تک ملتوی
لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9مئی کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کسی بھی پیش رفت کے بغیر کارروائی ملتوی کر دی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تو ان کے وکلا ء دلائل کیلئے پیش نہیں ہوئے اور اسی وجہ سے درخواستوں پر کوئی پیش رفت بھی نہیں ہوسکی درخواستوں پر سماعت 15 فروری کو ہو گی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے پولیس اسٹیشن شادمان کو آگ لگانے اور عسکری ٹاور حملے سمیت چار مقدمات میں ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں. عدالت نے ان درخواست پر سابق صوبائی وزیر کے وکلاء کے پیش نہ ہونے کی وجہ کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی ان مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں، اب۔
9مئی مقدمات