پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے روبرو 6 فروری کو سماعت ہوگی اور اس کی کاز لسٹ جاری کر دی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور درخواست پر سماعت کرینگے فواد چودھری نے پولیس کی جانب سے اپنے خلاف مقدمات کی غلط تفصیلات فراہم کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے غلط معلومات فراہم کرکے عدالت کو گمراہ کیا ہے اور اس طرح توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے،درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ توہین عدالت قابل دست اندازی جرم ہے اس لئے پولیس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔