جعلی انقلابیوں کو انقلاب کا شوق تھا تو اب پرچے بھی بھگتیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (خبر نگار) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا شوق تھا تو پرچے بھی بھگتیں۔ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤ ں کو بھی پکڑ رہی اور پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی۔ پنجاب پولیس کسی بیگناہ کو تنگ نہیں کرتی اور کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑتی نہیں۔پنجاب پولیس کی سب سے بڑی کوالٹی یہی ہے ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پنجاب میں انتقامی کاروائی یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند ہو چکا ہے۔جنہوں نے نو مئی کیا شہداء کے مجسموں کی توہین کی وہ سیاسی لبادے میں نہیں چھپ سکتے۔
عظمٰی بخاری