پاکستان ریلویز کو 10سالوں میں 384ارب روپے خسارے کا سامنا رہا

    پاکستان ریلویز کو 10سالوں میں 384ارب روپے خسارے کا سامنا رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان ریلویز کے سالانہ اخراجات میں اربوں روپے اضافہ ریکارڈ،پاکستان ریلویز کے 10سال کے آپریشنل نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 2013 سے 2023 کے دوران ریلویز کو 384 ارب روپے خسارے کا سامنا رہا،10سالوں میں ریلوے کے ریونیو، اخراجات اور خسارے کے حوالے سے تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے میں حادثات تو کم نہ ہو سکے لیکن ہر بدلتے سال اخراجات میں اربوں روپے اضافہ ریکارڈسال 2013 سے 2023 تک ریلوے کے آپریشنل معاملات میں 842 ارب خرچ ہوئے جبکہ 458 ارب ریونیو اکٹھاہوا،سال 2013-14 میں ٹوٹل اخراجات 55 ارب، ریونیو 23 ارب ہوا اور نقصان 33 ارب ریکارڈ، سال 2014-15 میں اخراجات 59 ارب ہوا، ریونیو 32 ارب رہا، نقصان 27 ارب کا ریکارڈ ہوا، سال 2015-16 میں اخراجات 63 ارب ہوئے اور ریونیو 37 ارب اکٹھا ہوا، اور 27 ارب کا نقصان ریکارڈ ہوا،سال 2016 -17 میں اخراجات 80 ارب جبکہ ریونیو 40 ارب اکٹھا ہوا، چالیس ارب ہی نقصان ریکارڈ، سال 2017 -18 میں اخراجات 86 ارب اور ریونیو 50 ارب اکھٹا ہوا، 36 ارب نقصان ریکارڈ، سال 2018- 19 میں اخراجات 86 ارب ہوئے جبکہ 55 ارب ریونیو اکٹھا ہوا، نقصان 32 ریکارڈ، سال 2019- 20 میں اخراجات 97 ارب ہوئے جبکہ ریونیو 48 ارب ہوا، نقصان 49 ارب ریکارڈ، سال 2020-21 میں اخراجات 96 ارب ہوئے جبکہ ریونیو 49 ارب اکٹھا ہوا، نقصان 47 ارب ریکارڈ، سال 2021-22 میں اخراجات 108 ارب اور ریونیو 60 ارب رہا، نقصان 47 ارب ریکارڈ، سال 2022 - 23 میں اخراجات 112 ارب ہوئے اور ریونیو 64 ارب ہوا، نقصان 48 ارب کا ریکارڈ، سال 2024 میں ریلوے نے 88 ارب ریونیو اکٹھا کیا، رپورٹ اربوں روپے اخرجات میں اضافے کے باوجود حادثات میں کمی نہیں آ سکی۔

ریلوے خسارہ 

مزید :

صفحہ آخر -