ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک رہنے، پہاڑوں پر برفباری کاامکان 

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک رہنے، پہاڑوں پر برفباری کاامکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور، اسلام آباد/مری (لیڈی رپورٹر، این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،ملکہ کوہسار مری نے برف کی چادر اوڑھ لی، اس کے گرد و نواح میں بارش و برف باری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں مزید بارش و برف باری کے امکانات ظاہر کیے گئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے گزشتہ رات سے مری میں ڈھائی انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سائبرین ہوائیں چلنے کے باعث کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، مستونگ اور بولان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔آزاد کشمیر میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات سے بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری جاری رہی، لاہور کی فضاؤں میں خنکی بڑھنے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ  درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں لاہور دوسرے نمبر پر آلودہ شہروں کی فہرست میں آ گیا  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 9، قلات منفی 8، گوپس منفی 7، کالام منفی 6، سکردو منفی 5، کوئٹہ، بگروٹ منفی 4، مالم جبہ، استور اور پاراچنار میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ آخر -