یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں وفد کی آسٹریا کے وزیر خزانہ سے ملاقات
ویانا (این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں اعلی سطحی پارلیمانی وفد اور آسڑیا کے وزیر خزانہ مسٹر گنٹر مائر کے مابین ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دیرینہ اور مستحکم تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آسٹرین کمپنیاں جن میں اینڈریٹز، وائتھ ہائیڈرو پاور جنریشن، ٹوپلمائر سیاحت، پلیسر اینڈ تھیورر ریلوے اور او ایم وی آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن وغیرہ پہلے ہی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، آسٹرین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دی جانے والی مراعات سے فائدہ اٹھانا چاہیے،خاص طور پر کان کنی، معدنیات، توانائی، آئی ٹی، دفاعی صنعت اور زراعت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعے موجود ہیں۔
یوسف رضاگیلانی