پاکستان سٹیل ملز کی زمین پر دو مراحل میں خصوصی اقتصادی زون بنانے کا فیصلہ 

  پاکستان سٹیل ملز کی زمین پر دو مراحل میں خصوصی اقتصادی زون بنانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(این این آئی)مرکزی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر دو مرحلوں میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے لئے ایک جامع اور مخصوص لینڈ لیز ماڈل سرمایہ کار ی کی ترجیحات کے مطابق فروخت، لیز یا لائسنسنگ کے اختیارات فراہم کرے گامیڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ حال ہی میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے ستمبر 2024 میں پاکستان اسٹیل ملز کی 4,875 ایکڑ زمین کے استعمال میں تبدیلی کی منظوری دی تھی جس میں 1,675 ایکڑ غیر منتقل شدہ اراضی کی عام صنعتی مقاصد کے لیے منتقلی بھی شامل ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت صنعت و پیداوار زمین کی منتقلی کے لئے ضروری طریقہ کار فوری طور پر مکمل کرے۔ زمین اور کراچی انڈسٹریل پارک کو ایک وفاقی ایس ای زیڈ کے طور پر ایک ساتھ تیار کیا جائے گا جسے کراچی انڈسٹریل پارک کا نام دیا جائے گا۔

سٹیل ملز

مزید :

صفحہ آخر -