شادی کیلئے آئی امریکی خاتون بہکی باتیں کرنے لگی، جناح ہسپتال کراچی منتقل 

    شادی کیلئے آئی امریکی خاتون بہکی باتیں کرنے لگی، جناح ہسپتال کراچی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             کراچی (این این آئی)کراچی میں کئی ہفتوں سے مقیم اور میڈیا کے زیربحث امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں، وہ بہکی بہکی باتیں کر رہی ہے جبکہ ان کے ہاتھوں اور پیروں میں سوجن بھی پائی گئی ہے۔ خاتون کو جناح ہسپتال کے شعبہ نفسیات میں رکھا گیا ہے، کراچی میں نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔ انہیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان کی والدہ پاکستان میں ہیں۔ اس نے بتایا کہ ان کی والدہ ایک شخص اور اس کے اہلخانہ سے ملنے پاکستان آئی تھیں اور دو ہفتے بعد واپس جانا تھا، لیکن وہ واپس نہیں گئیں۔بیٹے نے کہا کہ اس نے اور ان کے بھائی نے والدہ کی واپسی کا ٹکٹ بھی خریدا تھا، لیکن وہ نہ آئیں۔ بیٹے کے مطابق ان کی والدہ ذہنی مریضہ ہیں اور ان کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔ایک ویڈیو بیان میں خاتون نے امریکہ واپس جانے کی آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ انہیں نیویارک جانے کے لیے ٹکٹ دی جائے کیونکہ ان کے پاس اس وقت پیسے نہیں ہیں۔

 امریکی خاتون

مزید :

صفحہ آخر -