فیصل آباد چیمبرآف کامرس کی گولڈ جو بلی تقریبات کا آغاز ”لوگو“ کی رونمائی
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری فیصل آباد(FCCI) 50 سال کا ہو گیا، گولڈن جوبلی کے سلسلے میں افتتاحی پر وقار ایف سی سی آئی کمپلیکس کے حال میں منعقد ہوئی،ایف سی سی آئی گولڈن جوبلی تقریبات کی سافٹ لانچنگ کے موقع پر 50سالہ تقریبات کے Logoکی رونمائی ہوئی جبکہ میڈیا کو بھی اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے بتایا کہ گولڈن جوبلی تقریبات کی نگرانی کیلئے فاروق یوسف کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ صدر نے بتایا کہ گولڈن جوبلی تقریبات کی لانچنگ کے ساتھ ہی رکنیت سازی کی تجدید کی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ مہم یکم فروری سے شروع ہو کے 31مارچ2025ء تک جاری رہے گی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس میں وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ بھی شرکت کریں گے۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے بتایا کہ فیصل آباد کے مردم خیز خطے کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بھی ایک خصوصی تقریب ہو گی جن میں نامور شخصیات کو شیلڈز اور ایوارڈز سے نواز ا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ستارہ گرین سٹی فیصل آباد میں ایکسپو اور فیملی گالا بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کی رکنیت سازی کی مہم کی تجدید کے ساتھ ہی ایف سی سی آئی ایس ایم ایس ایپ آن لائن ہو گی۔ اس کے ذریعے چیمبر کی اطلاعات یکساں طور پر 11ہزار ممبران تک پہنچائی جا سکیں گی۔ گروپ لیڈر میاں محمد ادریس نے چیمبر کی بنیاد رکھنے اور اس کی تعمیر کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ یہ ادارہ اب ایک انسٹیٹیوشن بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں مگر یہ ادارہ اپنے اعلیٰ ارفعا مقاصد کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیئے اور اْن پر زور دیا کہ وہ چیمبر کی گولڈن جوبلی تقریبات کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ بعد میں صدر نے ممبر شپ کی تجدید ی مہم کا بھی افتتاح کیا۔
فیصل آباد چیمبر