کڑامار پہاڑ پر آگ لگ گئی  سوکھے پتوں اور گھاس کی وجہ  سے آگکی پھیلنے کی شدت

    کڑامار پہاڑ پر آگ لگ گئی  سوکھے پتوں اور گھاس کی وجہ  سے آگکی پھیلنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورو رپورٹ) اضلاع صوابی، مردان اور بونیر کے سنگم پر واقع تاریخی کڑا مار پہاڑ پر آگ لگ گئی ،سوکھے پتوں اور گھاس کی وجہ سے آگ پہاڑ پر تیزی سے پھیل گئی،آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر فائیٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی .ریسکیو1122 فائر فائیٹرز آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،ریسکیو فائرفائیٹنگ آپریشن مسلسل جاری ہے، آپریشن میں ریسکیو1122 صوابی کے کل 20 اہلکار شامل ہیں ریسکیو1122 فائرفائیٹرز نے آگ کے %70 حصے پر قابو پالیا ہےآگ پر مکمل قابو پانے کیلئے ریسکیو1122 اہکاروں کی جدوجہد جاری ہے،