شانگلہ،بچوں کی مبینہ ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ ان ایکشن 

  شانگلہ،بچوں کی مبینہ ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ ان ایکشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں زہریلی پاپڑ اور چورن کھانے کے بعد تین بچوں کی مبینہ ہلاکتوں کے بعد ضلع انتظامیہ شانگلہ کا ایکشن۔ بشام،کروڑا، رانیال اور دیگر بازاروں میں دکانوں سے بڑی تعداد میں غیر معیاری سویٹس، پا پڑاور دیگر چیزیں ضبط کر دی۔ ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی جانب سے تمام پاپڑ،چورن وغیرہ کے NOCsمعطل کر دیئے گئے ہیں اور تمام تاجروں کو 24 گھنٹے کا وقت ازخود واپسی کا دے دیا گیا ہے۔ مزید متعلقہ پولیس حکام کو شانگلہ ٹاپ پر فوری کڑی نگرانی اور سخت قانونی ایکشن کا حکم جاری کر دیا گیا ہیں۔ ڈیڈ لائن کے خاتمے پر حلال فوڈ اتھارٹی اور دیگر محکموں کو وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کی جان و صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔ گزشتہ دنوں رانیال سانگڑائی اور کروڑا گلی بٹ میں تین بچوں کی زہریلی پاپڑ اور چورن کھانے سے ہلاکتوں کے بعد سوشل میڈیا پر ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہیں جس کے بعد ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے تمام این او سیز کو معطل کرتے ہوئے شانگلہ ٹاپ اور دیگر داخلی راستوں پر ایسی غیر معیاری،مضر صحت بچوں کی سویٹس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی جبکہ مقامی انتظامیہ نے مختلف بازاروں میں دکانداروں سے بھی غیر معیاری پاپڑ اور چورن ضبط کر دیے ہیں۔۔