افغانستان سے فرار 5 کم عمر بچے زمنگ کور منتقل
پشاور(سٹی رپورٹر)کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر افعانستان سے فرار ہونے والے 5 پانچ کم عمر بچوں کو تحویل میں لیکر فلاحی ادارے زمنگ کور منتقل کر دیا گیا گزشتہ رات پشاور کے مقامی صحافی تیمور عباس کو افعانستان کے مختلف علاقوں سے گھروں سے بھاگے پولیس اسٹیشن خزانہ کی حدود میں سگریٹ پیتے ہوئے 5 کم عمر بچے ملے جن کو خزانہ پولیس اسٹیشن کی مدد سے فلاحی ادارے زمنگ کور منتقل کر دیا گیا تمام بچوں کا تعلق افغانستان سے ہے اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ہاشم راؤ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے دوران 9 بچوں سمیت مزید 15 پیشہ ور گداگروں کو تحویل لیے لیا، اس ضمن میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں کئی آپ کو ایسے کم سن بچے نظر آئے تو ان کو بے راہ روی سے بچانے کے لئے فوری طور پر مقامی تھانوں کے زریعے فلاحی ادارے زمنگ کور منتقل کیا جائے جہاں ان کے لیے مفت تعلیم و تربیت اور رہائش کا بندوست کیا گیا ہے