پیسکونے 1لاکھ سے زائد غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے
پشاور(پ ر) پیسکو کیجانب سے صوبے بھر میں بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے اور 7ستمبر 2023سے جاری آپریشن کے دوران اب تک پیسکو ٹیموں نے بجلی چوری کرنے اور بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر 1لاکھ سے زائد غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے ہیں جن میں 98ہزار 574 گھریلو کنکشن، 3ہزار656کمرشل، 72 زرعی اور 242صنعتی کنکشن شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق پیسکو آپریشن ٹیموں نے مجموعی طور پر 1لاکھ 2ہزار 544غیر قانونی کنکشن منقطع کئے ہیں اور 11ہزار افراد کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے بھی کیا ہے، اس کے علاوہ بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی پر 78ہزار 638افراد کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات کے اندارج کیلئے مراسلے بھی جمع کرائے گئے ہیں جن میں سے 39ہزار 971مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ ان پر اربوں روپے کے جرمانے بھی عائد کئے جا چکے ہیں۔