ممتاز روحانی پیشو ا حاجی فضل  قادر کی رسم قل آج ہوگی 

              ممتاز روحانی پیشو ا حاجی فضل  قادر کی رسم قل آج ہوگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر)تخت بھائی کے ممتاز روحانی پیشوا حاجی فضل قادر (استاد)جو طویل علالت کے بعد رحلت کر گئے تھے۔کو سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم کے  نماز جنازہ میں ان کے شاگردوں، مریدوں،جید علماء کرام،مشائح عظام۔تمام سیاسی سماجی فلاحی تنظیموں کے اراکین تاجر برادری ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کا رسم قل بروز اتوار نہر پار شریف آباد تخت بھائی میں ہوگی۔وہ تحصیل کونسل تخت بھائی کے چیئرمین کے (پی اے)حاجی محمد طاہر، محمد ابراہیم،اسحاق ڈرائیور قاری محمد ریاض، اور امتیاز کے والد بزرگوار جبکہ حاجی خانزادہ (مرحوم) سٹام فروش کے بھائی نوابزادہ، مبارک زیب سٹام فروش، عبدالوحد، سیار احمد اور مولانا عمران احمد کے چچا تھے۔ بہت نیک سیرت خاموش طبع شخصیت تھے۔