باڑہ بازار کی پرانی رونقیں بحال ہو رہی ہیں:سید ایاز وزیر
باڑہ (نمائندہ پاکستان) باڑہ بازار کی پرانی رونقیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں۔ جس کی زندہ مسائل آج کا افتتاح ہے جو کہ دوسرے بازار سے آکر باڑہ بازار میں اپنا کاروبار شروع کر دیا۔ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران باڑہ کے صدر سید آیاز وزیر نے باڑہ بازار میدانی مارکیٹ میں بیٹری ہول سیل سنٹر کے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ دوسرے بازار کے مقابلے میں باڑہ بازار میں خرید و فروخت کے مواقع بہت زیادہ ہے۔ جس کی وجہ کاروباری طبقہ باڑہ بازار کا رخ کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈی پی او خیبر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ باڑہ بازار میں دوکانداروں سمیت دیگر کاروباری حضرات کی سکیورٹی یقنی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ تاکہ لوگ بے خوف ہو کر اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔