لوئر کرم میں علاقہ توت پیالہ پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)لوئر کرم میں علاقہ توت پیالہ پر نامعلوم دھشت گردوں نے بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جوابی فائرنگ پر دھشت گرد راکٹ، راکٹ لانچر کے گولے، پیٹرول اور دیگر ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس ذرایع کے مطابق لوئر کرم توت پیالہ کے علاقے پر مسلح دھشت گردوں نے بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے علی الصبح حملہ کیا تاہم مقامی قبائل نے بروقت جوابی کاروائی کی جسپر حملہ اور راکٹ لانچر کے گولے، گھروں کو جلانے کی خاطر استعمال ہونے والے پیٹرول، وائرلیس سیٹ اور دیگر ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے کوہاٹ معاہدے کی باربار خلاف ورزی کو افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جہاں جہاں امن معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے معاہدے کے رو سے خلاف ورزی کی مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائیں علی ہادی عرفانی کا کہنا ہے کہ اگر امن معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں حکومت فوری ایکشن لینا شروع کردے تو نہ صرف عام عوام کو طویل بدامنی سے نجات مل سکتی ہے بلکہ جلد قیام امن سے علاقہ ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا