ڈیرہ ،بائی پاس پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگنے سے ٹینکر مکمل خاکستر
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب بائی پاس پر کھڑے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ، ٹینکرجل کر مکمل طور پر خاکستر ۔ تفصیلات کے مطابق لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب بائی پاس پر کھڑے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ٹینکر جل کر خاکستر ہوگیا، گھی کی ٹینکی جوکہ خالی تھی کوئی پرزہ ویلڈ کیا جارہا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے ٹینکر آگ کی لپیٹ میں آگیا جس سے ٹینکر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ ویلڈنگ کا پورا سامان بمعہ جنریٹر بھی زد میں آگیا اور جل گیاقریب ہی پرانے اور سیکنڈ ہینڈ ٹائر کی دوکان بھی زد میں آگئی آگ بجھانے کے لئے لکی سیمنٹ فیکٹری سے فائر فائٹنگ پارٹی بمعہ گاڑی اور آلات لائے گئے اور آ گ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا اور جانی نقصان