عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنا مشن‘ بابر علاؤ الدین
مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ‘خبرنگار‘تحصیل رپورٹر‘نیوز رپورٹر)چیئر پرسن وزیر اعلی سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر(ر)بابر علا الدین نے مظفرگڑھ میں دوسر(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
ا دن مصروف گزارا۔ جہاں انہوں نے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی ، انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی درخواستیں، مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر قرا العین میمن،ڈی پی او محمد رضوان بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔کھلی کچہری میں ضلعی محکموں کے افسران موقع پر موجود تھے۔کھلی کچہری میں سائلین کے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل پیش کیے۔کھلی کچہری میں انتظامیہ اور پولیس کے متعلق مسائل و شکایات پیش کی گئیں۔ یئر پرسن وزیر اعلی سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر (ر) بابر علا الدین ستارہ امتیاز ملڑی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ہے کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جائیں اور اسی سلسلے میں کھلی کچہری لگائے گئی ہے، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کیے گئے تمام مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا، کسی کی درخواست کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری میں مثبت نتیجہ نکلے گا اور مسائل حل ہونگے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قرا العین میمن نے کہا کہ ضلع کی عوام ہمارے لیے سب سے اہم ہے،عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نعیم احمد خان کی سربراہی میں پریس کلب کے عہدیداروں نییئر پرسن وزیر اعلی سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائرکٹوریٹ برگیڈیئر (ر) بابر علا الدین ستارہ امتیاز ملڑی سے کھلی کچہری میں ملاقات کی اور ضلع سے متعلق مختلف مسائل کی نشاندہی کی۔چیئر پرسن کی صحافیوں کی طرف سے نشاندہی کئے جانے والے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ ایک سائلہ دیرنہ مسئلہ حل ہونے پر شکریہ ادا کرنے کھلی کچہری پہنچ گئی، سائلہ نے کھلی کچہری میں ڈی پی او محمد رضوان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔کھلی کچہری میں 70 سے زائد پولیس سے متعلقہ درخواستیں پیش کی گئی جبکہ 100 سے زائد ضلعی انتظامیہ سے متعلقہ درخواستیں پیش کی گئی۔دریں اثنا چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر بابر علاالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے تھرمل بائی پاس کے نزدیک محکمہ جنگلات کی اراضی پرشجرکاری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قرا العین میمن، اے ڈی سی جی محمد یوسف چھینہ، اے ڈی سی پلاننگ انعم حفیظ اور اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرپرسن بابر علا الدین، ڈی سی قرا العین میمن اور دیگر افسران نے پودے لگائے۔