محکمہ تعلیم‘کرپشن‘ سابق سی ای او کا جسمانی ریمانڈ منظور
بہاولنگر (نامہ نگار) محکمہ تعلیم بہاولنگر میں 50 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن میں پیشرفت ہوئی ہے سابقہ سی ای او ایجوکیشن شاہدہ حفیظ کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
جانب سے گرفتار کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے جہاں سے اسکا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر نمبر 02/25 کے مطابق محکمہ تعلیم کو 1 ارب روپے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے جاری کیا گیا تھا جس میں سے 85 کروڑ روپے 200 سے زائد سکولوں کو مختلف کاموں کی تکمیل کے لئے جاری کئے گئے ڈیپارٹمنٹل انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی کہ زیادہ تر سکولوں میں کام مکمل یا انتہائی غیر معیاری کروا کر پیسوں کی خوردبرد سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے اینٹی کرپشن نے ابتدائی تحقیقات کے بعد محکمہ خزانہ اور محکمہ تعلیم کے 150 کے قریب اہلکاروں کی مزید تفتیش کے بعد انکے کردار کا تعین کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سابقہ سی ای او ایجوکیشن شاہدہ حفیظ، سابقہ آڈیٹر راشد جمیل اور کلرک محکمہ تعلیم صدام حسین کے خلاف انکوائری میں ٹھوس ثبوت سامنے آنے کے بعد مقدمہ اندراج کیا گیا ہے شہری، سماجی، سیاسی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کی کرپشن خاتمے کی مہم اور ان کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے