مظفر آباد‘آپریشن‘15کلو سے زائد منشیات برآمد‘ملزم گرفتار

    مظفر آباد‘آپریشن‘15کلو سے زائد منشیات برآمد‘ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار) ملتان پولیس تھانہ مظفرآباد نے شہر میں منشیات کی بڑی سپلائی کو ناکام بنا دیا، 12 کلو گرام چرس اور 03 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی،03 منشیات(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 فروش گرفتار کرلئے۔تفصیل کے مطابق سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان شہر میں جاری منشیات کے خلاف مہم کے دوران مظفرآباد پولیس نے منشیات سپلائی کرنے کی اطلاع پر کارروئی کرتے ہوئے 12 کلو گرام چرس اور 03 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ پولیس نے موقع سے 03منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جبکہ گرفتار ملزمان می محمد نذر ولداللہ ڈتہ قوم گل سکنہ موضع بھکر والہ کھوہ جیساں والہ مظفرآباد کریم اللہ ولد عبدالرزاق قوم احمد زئی سکنہ کوئٹہ اور فرحان ولد امین قوم مغل چغتائی سکنہ جنگل بھیڑہ کھوہ ساون والہ ملتان  کے نام شامل ہیں۔جن سے دوران تلاشی 12 کلو گرام چرس اور 03 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئیدوران تفتیش ملزم محمد نذر نے مزید دریافت پر بتلایا ہیکہ وہ یہ چرس کریم اللہ ولد عبدالرزاق قوم احمد زئی سکنہ کوئٹہ شہر سے خرید کی ہے جبکہ فرحان ولد محمدامین قوم چغتائی سکنہ جنگل بھیڑہ ملکر فروخت کرتے ہیں۔واضح رہے ایس پی کینٹ ڈویژن جاوید طاہر مجید* کی زیر نگرانی،ڈی ایس پی مظفر آباد بشیر احمد ہراج کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد رمضان گل نے اسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد حفیظ، اسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارتضی، اسٹنٹ سب انسپکٹر عامر صیام اور دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی۔ دوران تفتیش ملزم محمد نذر نے انکشاف کیا کہ وہ یہ چرس کریم اللہ ولد عبدالرزاق قوم احمد زئی سکنہ کوئٹہ شہر سے خرید کی ہے جبکہ فرحان ولد محمدامین قوم چغتائی سکنہ جنگل بھیڑہ ملکر فروخت کرتے ہیں۔ ان کی گرفتاری سے شہر میں منشیات کی سپلائی روکنے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مزید برآں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن رانا محمد اشرف،ایس پی کینٹ جاوید طاہر مجید اور ایس پی حسن رضا کھاکھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان پولیس شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات ایک زہر ہے جو ہماری نسلوں کو تباہ کر رہا ہے۔ ملتان پولیس پوری قوت کے ساتھ اس لعنت کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہماری ٹیم کی یہ کامیاب کارروائی شہر کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کے عزم کی واضح مثال ہے