دوران میچ کھلاڑی جاں بحق‘ سوگ‘ ٹورنامنٹ ملتوی
بورے والا(تحصیل رپورٹر) بورے والا کے نواحی گاں میں فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاں بے نظیر بھٹو ماڈل ولیج 255ای بی میں جاری سالانہ آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر فٹبال کلب اور آل سٹار فٹبال کلب 249 ای کے مابین کھیلے جانے والے ایک میچ کے دوران آل(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
\ سٹار فٹبال کلب 249 ای بی کی فٹبال ٹیم کا 18سالہ نوجوان کھلاڑی محمد اسد گوجر اچانک دل کا دورہ پڑنے سیگرانڈ میں گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ٹورنامنٹ انتظامیہ نے سوگ میں ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا سابق نائب صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن چوہدری محمد نعیم خالق،سابق سیکرٹری ڈی ایف اے وہاڑی اصغرعلی جاوید اور الفتح فٹبال کلب کے عہدیداروں اور ممبران ٹورنامنٹ انتظامیہ اور سپورٹس تنظیموں کے نے نوجوان کھلاڑی محمد اسد گوجر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاں میں ادا کردی گئی جس میں سیاسی سماجی کاروباری سپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں نمائندہ شخصیات اور اہل دیہہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔