گورنر سٹیٹ بینک سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز عہدیداروں کی ملاقات

      گورنر سٹیٹ بینک سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز عہدیداروں کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداروں نے گور(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

نر سٹیٹ بنک سے ملاقات  کی۔چھوٹے تاجروں کو قرضو ں کے اجرا کے لیے عمر کی حد ختم کرنے اور چیکس کی کلیئرنس کے لیے دو گھنٹے وقت کا اضافہ کرنے کا مطالبہ گورنر نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ اس سلسلہ میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے چیئرمین احتشام الحق،صدر ملتان ظفر اقبال صدیقی،آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ممتاز علی بابر نے گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد کے دورہ ملتان کے موقع پر ان سے ملاقات کی اور انہیں تاجروں کو بنکنگ سیکٹر سے متعلق مسائل بیان کئے انہوں نے گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد سے مطالبہ کیا کہ چھوٹے تاجروں کو ہمہ قسم قرضہ جات کے اجرا کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہ ہو 50/60 سال سے تجارت کرتے تجربہ اور مارکیٹ میں ساکھ رکھنے والے بزرگ تاجر کو بھی حکومت کی جان سے آنیوالی مختلف قرضہ سکیموں کے لیے اہل قرار دیا جا نا چاہیے تاکہ وہ آسان شرائط پر دستیاب قرضہ جات سے اپنے کاروبار کو بڑھا سکے یا اس میں بہتری لا سکے جو ایک صحتمندانہ سرگرمی ہو گی انہوں نے کہا کہ بنکوں کو اس بات کا بھی پابند کیا جائے کہ چیکوں کی کلیئرنس کے لیے صبح 9بجے کے مقررہ وقت میں صبح 11بجے تک اضافہ کیا جائے تاکہ تاجر برادری کو اس معاملہ میں ریلیف ملے انہوں نے دیگر مسائل بھی اجاگر کئے گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا کہ تاجر برادری کو قرضوں کے اجرا اور چیک کلیئر نس معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔