میلسی میں چوروں‘ڈاکوؤں کی ”بارات“لوٹ مار‘جشن 

    میلسی میں چوروں‘ڈاکوؤں کی ”بارات“لوٹ مار‘جشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)ایک ماہ میں بارہ  مسلح  ڈکیتیوں نے تھانہ صدر میلسی کی سڑکوں کو کچے کا علاقہ بنا دیا۔شام کے بعد موٹر سائیکل پر سفر محال ہو گیا۔چوروں نے بھی ہلہ بول(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 دیا اور سات وار داتیں ایک ماہ کیں تفصیل کے مطابق ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 11/25 کے مطابق 5جنوری کو حلیم کھچی کے محمد مشتاق سے ایک لاکھ 57ہزار روپے کی جلہ کے حد میں ڈکیتی ہوئی۔مقدمہ نمبر27/25کے مطابق 11جنوری کو شیرگڑ ھ کے محمد عمران سے 23ہزار کی نقددی دو مو بائل ڈکیتی۔مقدمہ نمبر 39/25.پندرہ جنوری کوعمر کھچی کے محمد سرداربیوپاری سے 93ہزار نقدی ڈکیتی۔20جنوری کو مقدمہ نمبر 45/25کے مطابق شاہ پور خاص کے قیصر عباس کے ہوٹل پر بیٹھے سات گاھکوں سے 16ہزار 600 روپے 4 مو بائلوں  کی ڈکیتی۔بیس جنوری کو مقدمہ نمبر 46/25کے مطابق موضع مرالی کے محمد آصف سے بیس ہزار کی ڈکیتی۔مقدمہ نمبر 47/25 بیس جنوری کو جلہ جیم کے محمد ساجد مکی کے بیوپاری سے 36لاکھ کا ڈاکہ۔اکیس جنوری مقدمہ نمبر 49/25کے مطابق ارشد منظور سے نعمت علی میں  ایک لاکھ 92ہزار کیش اور ایک لاکھ کے مو بائل پرومیکس کی ڈکیتی۔مقدمہ نمبر 50/25 22 جنوری کو لالی پورہ کے محمد نعیم جہان واہ کے قریب مو بائل کاغذات ڈکیتی۔ستائیس جنوری مقدمہ نمبر 58/25چھتانیاں کے محمد اقبال سے 5لاکھ 92ہزار 500 روپے کی ڈکیتی۔28جنوری مقدمہ نمبر 63/25میلسی کے نذیر احمد کی گنیش پور میں 22ہزار کے موبائل ایک لاکھ ساٹھ ہزار کیش ڈکیتی۔اس سے قبل تیرہ جنوری کو محلہ رسول پورہ کے غلام عباس کے مقدمہ نمبر 30/25میں دو مو بائلزمالیتی ایک لاکھ پچیس  ہزار روپے کی حلیم کھچی کے قریب ڈکیتی۔سولہ جنوری کو اللہ رکھا کالونی کے زاہد حسین مقدمہ نمبر 37/25کے تحت 16 جنوری کو ایک لاکھ بارہ ہزار روپے کے مو بائلوں کی ڈکیتی سمیت کل گن پوائنٹ پر بارہ ڈکیتیاں شامل ہیں۔جب کہ چوری کی وارداتوں میں مقدمہ نمبر 2/25یکم جنوری کوموضع خان پور کے اللہ رکھا کے گھر سے دو لاکھ ستر ہزار کی چوری۔چھ جنوری مقدمہ نمبر 14/25قاضی والا ٹوٹ کوٹ ملک کے محمد تنویر کے گھر سے چار لاکھ کی چوری۔چھ جنوری مقدمہ نمبر 15/25شہزاد حسین موضع پنہ کی پچاس ہزار کی چوری۔سات جنوری مقدمہ نمبر20/25 شاہ پور خاص کی ڈیڑھ لاکھ کی چوری۔سات جنوری مقدمہ نمبر20/25خانپور کے نور حسن خان کی ایک لاکھ کی چوری۔اور اس سے پہلے نو جنوری مقدمہ نمبر 22/25حافظ محمد اقبال چھتانیاں کی پچیس ہزار اور 12جنوری ملک پور کے محمد محسن کی مقدمہ نمبر 28/25 کی58 ہزار روپے کی چوری شامل ہیں۔لوگوں نے خود پہرہ دینا شروع کر رکھا ہے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے #