پاکستان ٹریول مارٹ کے دوسر ے روز رش برقرار، آج آخری دن

   پاکستان ٹریول مارٹ کے دوسر ے روز رش برقرار، آج آخری دن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ایکسپو سنٹر کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی پاکستان ٹریول مارٹ کا دوسرا روز،رش برقرار، آج آخری دن۔خصوصی تقریب کے موقع پر انتظامیہ کی طرف سے بڑے اعلانات کے ساتھ سٹال ہولڈر کے لئے خصوصی شیلڈیں اور شرکاءکے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات۔سابق وائس چیئرمین ٹیپ ایگزیکٹو ممبر نارتھ زون علیم جاوید چودھری نے پاکستان ٹریول مارٹ کو کامیاب ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا ایسی ایکسپو کا انتظام حکومت کو کرنا چاہئے، وزیراعظم تھوڑی سی دلچسپی لیں پاکستان سیاحت کا بڑا مرکز ثابت ہو سکتا ہے پاکستان خوبصورت ترین ملک ہے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کی ضرورت ہے اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو عوامی بنانے اور باہر سے آنے والوں کے لئے سہولیات یقینی بنانے کی ضرورت ہے، سابق چیئرمین ٹیپ ندیم شریف نے بھی پی ٹی ایم میں ملک بھر کے اداروں اور عوام کی غیر معمولی دلچسپی کو سراہا اور کہا ہے اچھا ٹرینڈ ہے مرکز اور صوبوں کو ایسے ایونٹ کروانا چاہئیں۔

پاکستان ٹریول مارٹ

s