ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمر گرہ کا پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

    ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمر گرہ کا پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) خیبر یو نین کی کال پر پیکا ایکٹ کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ،ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ آزادی صحافت پر قد غن کے خلاف نعرے بازی ،مظاہرے میں سابق سینٹر مشتاق احمد خان بشمول مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے قایدین نے بطور اظہار یک جہتی شرکت کی ۔خیبر یونین آف جرنلسٹس کے کال پر منعقدہ مظاہرے پریس کلب کے صحا فیوں امجد علی شاہ ،اسماعیل انجم ،حنیف اللہ خان ،نواب بادشاہ ،رحمت اللہ سواتی ،حنیف اللہ خان ،احسان اللہ شاکر نے شرکت کی ،اپنے خطاب میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ پیکا ایکٹ آزادی صحافت پر ڈاکہ ڈالنے اور آئےن میں اظہار رائے کے بنیادی حق کے خلاف کھلی واردات ہے ہم اس ایکٹ کے خلاف صحافتی تنظیموں کے سا تھ کھڑے ہے ،انہوں نے کہا کہ مدارس کے حوالے سے بل کو تو صدر نے اعتراض لگا کر واپس کیا مگر صحافت پر پابندیوں کے قانون پر فوری دستخظ کر دئےے ،ایکٹ کے خلاف مزاحمت میں صحافتی تنظیموں کےساتھ کھڑے ہے 

مزید :

صفحہ اول -