ملتان سے دبئی کرنسی سمگل کرنےکا منصوبہ فلاپ ‘ملزم گرفتار

    ملتان سے دبئی کرنسی سمگل کرنےکا منصوبہ فلاپ ‘ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (نیوز رپورٹر)کسٹم ایئرپورٹ ملتان کی کامیاب کاروائی ،کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو گرفتار کر کے کسٹم ایکٹ کے تحت کاروائی شروع کر دی۔ بستی رنگ پور کھیڑا مظفرگڑھ کا رہائشی محمد یار کرنسی ملتان سے دبئی سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ کلکٹر ایئرپورٹس پنجاب میڈم طیبہ کیانی نے ڈپٹی کلکٹر ملتان ائیر پورٹ احمد ظہیر اور ٹیم کو کامیاب کاروائی پر مبارک باد دی ہے۔کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت کی گئی کاروائی کے دوران ملکی ‘غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔مسافر احمد یار سے 18 ہزار سعودی ریال ،2915 یو اے ای درہم ،2538 اومانی ریال 2840 پاکستانی کرنسی برآمد کر لی۔کسٹم ایکٹ 1969کے تحت گرفتار ملزم احمد یار سے برآمد کی گئی مجموعی کرنسی کی مالیت 19471 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔گرفتار ملزم سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ کلکٹرکسٹم پنجاب میڈم طیبہ کیانی نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن کے تحت سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلرز کی سرکوبی کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ملتان سمیت پنجاب کے تمام ایئرپورٹس پر بیرون ممالک سے انے والے اور ملک سے دوسرے ممالک کے لئے سفر کرنے والے مسافروں کی کڑی چیکنگ اور نگرانی کی جا رہی ہے۔سمگلرز اور سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بھرپور اپریشن جاری ہے۔ کسٹم ایئرپورٹ دیگر قومی اداروں کے ساتھ مل کر سب سمگلنگ کے خلاف قومی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔[

مزید :

صفحہ اول -