حامد پور حادثہ ‘ چار افراد غائب ‘ ورثا کی بازیابی کیلئے رٹ درخواست

  حامد پور حادثہ ‘ چار افراد غائب ‘ ورثا کی بازیابی کیلئے رٹ درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خصوصی رپورٹر)حامد پور گیس کینٹنر دھماکہ کینٹر دھماکہ مقدمہ کے نامزد ملزم اور اسکے رشتہ داروں کی مبینہ محبوسگی کا معاملہ عدالت میں پولیس تھانہ مظفراباد کے خلاف 4 افراد کی بازیابی کی درخواست دائر کر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مقدمہ کے نامزد ملزم الیاس تھانے میں عبوری ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہونے گیا ، واپس نہیں آیا مقدمہ میں نامزد ملزم رمضان کو بھی پولیس نے کسی نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے پتہ جوئی کے لئے جانے والے رشتہ دار عدنان اور عمران بھی پولیس نے غائب کر رکھے ہیں ، درخواست گزار کے مطابق ملزمان قصور وار ہیں تو عدالت میں پیش کیا جائے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے متعلقہ پولیس سے جواب طلب کر لیا

مزید :

صفحہ اول -