ملتان ،گیس باﺅزر دھماکہ ، ہلاکتوں کی تعداد 16کنٹینر ، پلانٹس کی چیکنگ شروع
ملتان(وقائع نگار ‘خصو صی ر پورٹر) فہد ٹاﺅن گیس کینٹینر دھماکے کا معاملہ، نشتر برن یونٹ میں زیرعلاج مزید 3 زخمی جان کی بازی ہارگئے جبکہ اس حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے بتایا جارہا ہے کہ 50 سالہ خادم برن یونٹ میں جان کی بازی ہار گیا تھا ۔اس کا 68 فیصد جسم جھلسا ہوا تھا۔اسی طرح 35 سالہ اعظم بھی برن یونٹ میں جان کی بازی ہار گیا۔جس کا جسم 32 فیصد جھلسا ہوا تھا۔اور 35 سالہ ذوالفقار کا90 فیصد جسم جھلسا ہوا تھا۔جو گزشت صبح سویرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا,برن یونٹ حکام کے مطابق گیس کینٹنر واقعہ کے برن یونٹ میں 22 مریض زیرعلاج ہیں دریں اثنا ایل پی جی بازﺅر دھماکے کے بعد مظفر گڑھ روڈ بند ہونے سے شیر شاہ سمیت مختلف سڑکوں پر رش بڑھ گیا ہے ۔ جبکہ نادر آباد فلائی اور پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے گاڑیوں کی طویل قطاروں سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ فہد ٹاﺅن کنٹینر دھماکے کے جائے حادثے کو مکمل کلئیر کیا جارہاہے اس سلسلے میں اوگرا اور سول ڈیفنس کی ٹیکنکل ٹیمیں جائے حادثہ کی مکمل انسپکشن کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ فہد ٹاﺅن کنٹینر دھماکے کے جائے حادثے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کو اوگرا کی ٹیم نے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ایل پی جی کنٹینرز اور پلانٹس کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے تاکہ مزید حادثات کی روک تھام کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی مکمل انکوائری کیلئے کمیٹی اپنا کام کررہی ہے اور جلد جامع سفارشات مرتب کی جائیں گی۔