ایف بی آر نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی،3 گرفتار 

ایف بی آر نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی،3 ...
ایف بی آر نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی،3 گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ہیر پھیر میں ملوث 45 ایجنٹس کے لائسنس معطل کردیے گئے جبکہ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہیر پھیر میں ملوث ایک اپریزنگ افسر کو بھی معطل کردیا گیا ہے جبکہ اس سے متعلق تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔  حکام ایف بی آر نے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی گئی، جن ایجنٹس کے لائسنس معطل کیے گئے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کردیے گئے۔

 ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ملوث ایجنٹس، اپریزنگ افسر اور پرائیویٹ افراد پر فوجداری مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ معاملے کی چھان بین کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔