فری میڈیکل کیمپ میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے میں تقسیم اسناد کی تقریب ، انسانیت کی خدمت کا انعام اللہ تعالیٰ دے گا: قونصل جنرل

فری میڈیکل کیمپ میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے میں تقسیم اسناد کی تقریب ...
 فری میڈیکل کیمپ میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے میں تقسیم اسناد کی تقریب ، انسانیت کی خدمت کا انعام اللہ تعالیٰ دے گا: قونصل جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے تحت فری میڈیکل کیمپ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل  اسٹاف اور دیگر معاونین میں تقسیم اسناد کی تقریب پاکستان قونصلیٹ کے ہال میں منعقد ہوئی,  پاکستان کمیونیٹی کو فری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر پندرہ دن کے بعد پاکستان قونصلیٹ میں یہ کیمپ لگایا جاتاہے۔ کمیونیٹی کو یہ طبی سہولیات گذشتہ 20 سالوں سے مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر محمد شریف زمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ کیمپ آنے والے مریضوں کو طبی معائنہ کے بعد ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہئں۔ سوسائٹی فری میڈیکل کیمپ کے علاوہ مستحق خاندانوں کی امداد اور طلباء کے تعلیمی اخراجات کے لئے بھی مدد کرتی ہے۔ 


سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد عبید نے preventiv health کے بارے میں بتایا کہ کس طرح قدرتی غذائیں استعمال کر کے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ فری میڈیکل کیمپ کے انچارج محمد یونس نے سوسائٹی کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے تحت پاکستان میں ایک پاکستان کڈنی سنٹر بھی چلا رہی ہے جہاں گردوں کی بیماریوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔


تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید نے سوسائٹی کی کمیونیٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمات کا انعام تو اللہ تعالی ہی دے گا۔ تعریفی سیرٹیفیک دینے سے اس میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ اپ لوگ قبل تحسین ہیں کہ چھٹی کا دن جو کہ اپنی فیملی کے ساتھ گزرانے کے لئے ہوتا ہے اپ اس دن اس کیمپ میں آ کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ قونصلیٹ کی نئی عمارت ان شاء اللہ اس سال کے اخر تک تیار ہو جائے گی نئی عمارت میں میڈیکل کیمپ کے لئے 4 کمرے مختص کئے گئے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر میڈیکل کیمپ  اپنی خدمات فراہم کرنے والوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔