پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشیٹو وجیہہ قمر کی عبیرہ ضیاء کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارلیمانی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈسپیشل انیشیٹو وجیہہ قمر نے پرائم منسٹر یوتھ کونسل جرمنی چیپٹر کی ممبر منتخب ہونے پر عبیرہ ضیاء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیل کے مطابق پرائم منسٹر یوتھ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئی عبیرہ ضیا کو مبارکباد دیتے ہوئے وجیہہ قمر نے کہاکہ دراصل کسی معاشرے میں عورت کو جو مقام عطا کیا جائے وہ اس لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے ، اسی سے ایک خاتون کی ذات، شخصیت اور معاشرے میں اس کے کردار کا تعین ہو تا ہے،خود پورا معاشرہ بھی اسی سے تاثر لیتا ہے ۔
ان کا کہنا تھاکہ اگر عورت کو اس کا صحیح مقام و مرتبہ نہ دیا جائے تو معاشرہ اس کی قابلیت و صلاحیت سے استفادہ کرنے سے محروم رہتا ہے، امید کرتے ہیں کہ عبیرہ ضیاء اور دیگر نوجوان بخوبی اپنی ذمہ داری نبھائیں گے اور بیرون ملک بھی قوم و وطن کا نا م روشن کریں گے ۔