وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا بی بی پاکدامن دربار لاہور کا دورہ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ءاللہ تارڑ نے بی بی پاکدامن دربار لاہور کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے فاتحہ پڑھی اور ملک و قوم کے استحکام کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پی ایس او وفاقی وزیر شہباز طالب، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لاہور توصیف شاہ اور علی زین بھی ان کے ہمراہ تھے۔