حکومت کا عوام کو نئے سال کا تحفہ ،گیس 19روپے فی کلو مہنگی

حکومت کا عوام کو نئے سال کا تحفہ ،گیس 19روپے فی کلو مہنگی
حکومت کا عوام کو نئے سال کا تحفہ ،گیس 19روپے فی کلو مہنگی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ای سی سی کی ذیلی کمیٹی نے سی این جی سے متعلق پالیسی لائیڈ لائن اور نئے فارمولے کی منظوری دے دی اوگرا کی جانب سے سی این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان 19 روپے فی کلو اضافہ، ریجن ون کیلئے سی این جی فی کلو 74 روپے چالیس پیسے اور ریجنٹو کیلئے 66.2 پیسے مقرر، ڈیلرز کا مارجن پٹرول کے برابر کر دیا گیا۔ سی این جی ایسوسی ایشنز نے نئے فارمولے کو یکسر مسترد کر دیا، تحفظتال دور کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا جس میں اوگرا کی جانب سے پیش کئے گئے سی این جی کی قیمتوں کے نئے فارمولے اور وزارت پٹرولیم کی طرف سے سی این جی سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی منظوری دی گئی۔ سی این جی کے نئے فارمولے اور قیمتوں کے تعین کا اعلان چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا،۔ اجلاس میں مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، چیئرمین اوگرا سعید احمد خان، سیکرٹری پٹرولی موقار مسعود، سی این جی ایسوسی ایشن کے غیاث پراچہ، سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عبدالسمیع خان و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی این جی کی قیمتوں کے تعین بارے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین اوگرا نے کہا کہ ای سی سی نے قیمتوں پر نظرثانی کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا اور تمام معاملات زیر بحث لائے گئے جبکہ سی این جی ایسوسی ایشنز کی جانب سے دی گئی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ قیمتوں کا تعین اوگرا ہی کرے گا جبکہ ویلیو ایڈیشن اس کی لاگت، آپریٹنگ کاسٹ کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ سی این جی پر بھی فی کلو مارجن پٹرول کے فی لیٹر کے برابر دیا جائے گا۔ سی این جی کی نئی قیمت 74.40 پیسے ریجن ون میں مقرر کی گئی ہے جبکہ ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت 68.2 روپے متعین کی گئی ہے۔ گیس کی آپریٹنگ لاگت 5 روپے 20 پیسے، سی این جی مالکان کو دی جائے گی جبکہ بجلی کی مد میں سات روپے 22 پیسے اور فی کلو مارجن چار روپے 32 پیسے دیا جائے گا۔ بعد ازاں سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں غیاث پراچہ، عبدالسمیع خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوگرا کے نئے فارمولے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین اوگرا کا نیا فارمولا بالکل سمجھ نہیں آیا ہم نے جن تحفظات کا اظہار کیا اور جو تجاویز دیں انہیں صرف سنا گیا ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ آپریٹنگ کاسٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس حوالے سے اوگرا سے دوبارہ مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ دریں اثناءمشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ای سی سی نے یہ معاملہ اٹھایا کہ کس طرح قیمتیں بڑھائیں جائیں گی۔ ویلیو ایڈیشن، آپریٹنگ کاسٹ اور مارجن کے معاملات پر غور کیا گیا۔ مشیر پٹرولیم نے کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشن ویلیو ایڈیشن اور مارجن پر راضی تھے مگر آپریٹنگ کاسٹ پر ان کے تحفظات تھے وہ آپریٹنگ کاسٹ زیادہ چاہتے تھے جو پہلے 20 روپے تھی جبکہ اب 9 روپے مقرر کی گئی اور بعد ازاں اوگرا کے ساتھ مل کر 11 روپے کچھ پیسے مقرر ہوئی جو کہ ٹوٹل 15 سے 16 روپے بنتی ہے اور اس معاملے پر ان کے اعتراضات ہیں۔ لیکن ریجن ون اور ریجن ٹو میں قیمتوں کے تعین کا فارمولہ ٹھیک نہیں ہے اس میں بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ اس پر سی این جی ایسوسی ایشن کا اعتنراض جائز ہے لیکن سی این جی والوں کو بھی پہلے جتنا مارجن نہیں دے سکتے البتہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو دوبارہ بلا کر مذاکرات کریں گے اور معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

بزنس -