ویمنز ورلڈ کپ: پی سی بی نے ٹیم کا اعلان کردیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ ٹیم کی قیادت ثنا میر کریں گی۔ ویمنز ورلڈ کپ 25 جنوری سے 17 فروری تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔15 رکنی اسکواڈ میں ثنا میر(کپتان)، بسمہ معروف (نائب کپتان)،سدرہ امین،رابعہ شاہ،بتول فاطمہ،اسماویہ اقبال،کانتا جلیل ، نین عابدی، ندا راشد، جویریہ ودود، سمیعہ صدیقی،سعدیہ یوسف،الزبتھ برکت،ناہیدہ بی بی اور ڈیانا بیگ بھی شامل ہیں۔