الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں امن وامان کے لیے سیکیورٹی اداروں سے تجاویز مانگ لیں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں امن وامان کے لیے سیکیورٹی اداروں سے تجاویز ...
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں امن وامان کے لیے سیکیورٹی اداروں سے تجاویز مانگ لیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی اداروں سے تجاویز مانگ لیں، چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ امن وامان برقرار رکھنا آئندہ انتخابات کا واحد مسئلہ ہے، امن و امان برقرار رہا تو کوئی وجہ نہیں کہ انتخابات شفاف نہ ہوں، پارلیمانی جمہوریت کا واحدحل شفاف انتخابات ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت انتخابی سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا جس میں سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی ایف سی، آئی جی اسلام آباد اور صوبائی چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ ان کی تجویز یہی ہے کہ سٹیشن پر مسلح فوجی ہوناچاہئے اور نتائج کے اعلان تک فوج پولنگ سٹیشن پر موجود رہے، ماضی میں انتخابات کے شفاف ہونے پر عوام کے تحفظات رہے ہیں، قانون کی پاسداری ہم سب کی آئینی ذمہ داری ہے۔ فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو سیاسی جماعتوں کو نقصٓان ہو گا، قانو ن نافزکرنے والے ادارے ہمیں تجاویز دیں ، آرمی چیف نے انتخابات میں بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کرائی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -