یقین دہانی پر سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی

یقین دہانی پر سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ...
یقین دہانی پر سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی یقین دہانی پرسپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی ۔سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس سرمدجلاعثمانی پر مشتمل دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت پروفیسر نصیر احمد کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ 14مارچ2012ءکوعدالت نے حکم دیاتھا کہ پنجاب حکومت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاور کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کرے لیکن ابھی تک عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی دونوں یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی مستقل تقرری کردی جائے گی جس پر فاضل بنچ نے توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔

مزید :

لاہور -