پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کے لیے سنبھا ل لی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل سفیر مسعود خان سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھا لیں گے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے اورسلامتی کونسل کی صدارت کی ذمے داری روٹیشن پالیسی کی تحت اپنی باری آنے پر اٹھائی ہے۔ اس پالیسی کے تحت صدارت کی مدت یکم جنوری سے اکتیس جنوری تک ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں متعدد اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر مشاورت شامل ہوتی ہے۔