سندھ میں آٹے کی قیمت بڑھ گئی

سندھ میں آٹے کی قیمت بڑھ گئی
سندھ میں آٹے کی قیمت بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فلورز ملز ایسوسی ایشن اور وزارت خوراک کے اختلافات عوام کیلئے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن گئے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی فی کلو قیمت میں حالیہ اضافہ 50 پیسے ہوا جس سے اس کی قیمت 37 روپے 50 پیسے فی کلو ہوگئی جبکہ گذشتہ چھے روز میں آٹے کی فی کلو قیمت چار روپے بڑھ چکی ہے۔فلورز ملز ایسوسی ایشن نے اس صورتحال کے حوالے سے کل اہم اجلاس اور پریس کانفرنس بلالی ہے جس میں سرکاری گندم نہ ملنے کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں سرکاری گندم کی فراہمی یومیہ صرف تین سو بوری فی مل پر آگئی ہے جو ضرورت کا پچاس فیصد بھی نہیں۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اب تک صورتحال کا نوٹس نہیں لیا ہے تو آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

مزید :

بزنس -