اردو بلاگرز کی بین الاقوامی کانفرنس 26 جنوری کو لاہور میں ہوگی

اردو بلاگرز کی بین الاقوامی کانفرنس 26 جنوری کو لاہور میں ہوگی
اردو بلاگرز کی بین الاقوامی کانفرنس 26 جنوری کو لاہور میں ہوگی

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اردو بلاگرز اور اردو بلاگنگ کی ترقی و ترویج کیلئے پاکستان میں پہلی دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس 26 اور 27 جنوری کولاہور میں منعقد ہو رہی ہے جس میں اردو بلاگنگ سے دلچسپی رکھنے والوں کو شرکت کی عام دعوت دی گئی ہے تاہم اس کیلئے 10جنوری تک رجسٹریشن لازم قراردی گئی ہے۔ اردو اور بلاگنگ کے ماہرین کے علاوہ بین الاقوامی اداروں سے وابستہ بلاگرز بھی آن لائن ویڈیو کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ اردو بلاگرز پریزنٹیشن دیں گے۔ اردو بلاگ فورم کے زیراہتمام اس کانفرنس کے حوالے سے ” اردو بلاگنگ گائیڈ “ بھی شائع کی جائے گی جس میں اردو بلاگنگ سے متعلق تکنیکی اور دیگر موادکے ساتھ ساتھ چند اردو بلاگرز کی تجاویز سے ”ماسٹر پیس“ تحریر منتخب کر کے شامل کی جائے گی اوریہ ” اردو بلاگز ڈائریکٹری“ بھی ہو گی۔ آئندہ نسل کیلئے اردو زندہ رکھنے کی ایک کوشش بھی اس کا نفرنس کا اہم ترین مقصد ہے ۔ کانفرنس ایشین کینیڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محسن عباس کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کے علاوہ بیرون ممالک اردو زبان زندہ رکھنے، اس کی ترقی اور ترویج میں اردو بلاگرز کا اہم کردار ہو سکتا ۔ یہ بہترین وقت ہے جب ہم اپنی نئی نسل کو دوسری زبانوں سے مقابلے کیلئے تیار کرسکتے ہیں ۔

مزید :

ادب وثقافت -