PKکے بعد ایک اور فلم جس نے انتہا پسند ہندوؤں کوآگ لگا دی

PKکے بعد ایک اور فلم جس نے انتہا پسند ہندوؤں کوآگ لگا دی
PKکے بعد ایک اور فلم جس نے انتہا پسند ہندوؤں کوآگ لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) ابھی عامر خان کی فلم "PK" کے لگائے ہوئے زخم تازہ تھے کہ انتہا پسند ہندوؤں پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی ہے اور ایک اور فلم نے انہیں آگ لگادی ہے۔

سستے لباس نے خوبرو لڑ کی کی جان بچا لی
تیلگو زبان کی فلم ’’گوپالا گوپالا‘‘ ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی کہ انتہا پسند اس کے خلاف آگ اگلتے ہوئے میدان میں آگئے ہیں۔ ایک تنظیم ’’بھاگیا نگر گنیش اتساوسمتی (BGUS)‘‘ نے تو عدالت کا رخ بھی کرلیا ہے اور فلم میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کروانے کی فرمائش کردی ہے۔
انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ فلم میں دیوتا کرشنا اور دیگر دیوتاؤں کے بارے میں ’’غیر پارلیمانی‘‘ زبان استعمال کی گئی ہے جو ہندوؤں کیلئے بڑے پیمانے پر دل آزاری کا باعث ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق یہ فلم 2012ء کی بالی ووڈ فلم ’’او مائی گاڈ‘‘ کا چربہ ہے اور اس میں وینکاٹیش اور پون کلیان نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید :

تفریح -