اگر آپ بھی میسج لکھتے ہوئے اس طرح کی شکلیں استعمال کرتے ہیں تو اپنے بارے میں یہ شرمناک تحقیق ضرور پڑھ لیں

اگر آپ بھی میسج لکھتے ہوئے اس طرح کی شکلیں استعمال کرتے ہیں تو اپنے بارے میں ...
اگر آپ بھی میسج لکھتے ہوئے اس طرح کی شکلیں استعمال کرتے ہیں تو اپنے بارے میں یہ شرمناک تحقیق ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ اور موبائل فون پر میسج بھیجتے وقت جذبات کے بھرپور اظہارکے لئے ایموجی (جذبات کا اظہار کرنے والی چھوٹی چھوٹی گول اشکال) کا استعمال ضروری سمجھا جاتا ہے۔ آج کل لوگ واٹس ایپ اور فیس بک وغیرہ کے میسجز میں تو ان کا استعمال خاصا زیادہ کرتے ہیں، لیکن آپ آئندہ اپنے میسج میں ایموجی شامل کرنے سے پہلے اس حیران کن تحقیق کے بارے میں ضرور جان لیجئیے۔

مزید جانئے: ’800 سال پرانے موبائل فون‘ کی تصویر جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا
ویب سائٹ Match.com کی طرف سے کئے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا ہے کہ پیغامات میں ایموجی کا استعمال انسان کی جنسی سوچ کا آئینہ دار ہے۔ اس سروے میں پانچ ہزار لوگوں کے میسجز کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ایموجی کا بکثرت استعمال کرتے ہیں وہ عموماً دن میں کئی بار جسمانی تعلقات کے بارے میں سوچتے ہیں۔ یہ خیالات ان کے ذہن پر اکثر غلبہ پائے رکھتے ہیں جبکہ ان کی جنسی زندگی بھی ایموجی کا کم استعمال کرنے والوں کی نسبت زیادہ متحرک ہوتی ہے ۔ ایموجی کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد جنس مخالف کے ساتھ دوستی کرنے میں بھی خاصے سرگرم ہوتے ہیں اور عموماً تعلقات بڑھانے اور گھر بسانے کے معاملے میں بھی دیگر افراد کی نسبت آگے ہوتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنے ہر میسج میں ایک سے زیادہ ایموجی استعمال کرتے ہیں ان میں سے تقریباً 40 فیصد افراد دن میں کئی کئی بار جسمانی تعلقات کے بارے میں سوچتے ہیں، جبکہ کم سے کم ایموجی استعمال کرنے والے وہ افراد تھے جو مہینے میں تقریباً ایک دفعہ ہی ایسے خیالات میں گم ہوتے ہیں، یا شاید ایک دفعہ بھی اس کے بارے میں نہیں سوچتے۔ رومانوی تعلقات بڑھانے کے لئے سب سے مقبول ایموجی ’ونک‘ قرار دیا گیا ہے، جو آنکھ مارنے کے اشارے کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ اس کے بعد مقبول ترین ایموجی سمائلی (جو مسکراہٹ کوظاہر کرتا ہے) قرار پایا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -