غریبوں کی نسبت امیر لوگوں کی اوسط زندگی زیادہ لمبی کیوں ہوتی ہے؟ سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی کہ ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کردئیے

غریبوں کی نسبت امیر لوگوں کی اوسط زندگی زیادہ لمبی کیوں ہوتی ہے؟ سائنسدانوں ...
غریبوں کی نسبت امیر لوگوں کی اوسط زندگی زیادہ لمبی کیوں ہوتی ہے؟ سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی کہ ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ امیر لوگوں کی عمر غریبوں سے زیادہ ہوتی ہے اور اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ بہتر طبعی سہولیات اور روزمرہ کی فکروں سے آزادی کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے لیکن اب ماہرین نے اس کی ایک دلچسپ وجہ بتادی ہے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ غربت اور کم تعلیم کا شکار ہوتے ہیں ان میں ٹیسٹوسٹیرون (testosterone)کی مقدار کم ہوتی ہے جبکہ امراءیا کھاتے پیتے لوگوںمیں یہ زیادہ ہوتے ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کی آمدن کم ہوتی ہے ان میں زیادہ آمدنی والے افراد کی نسبت ٹیسٹوسٹیرون کی مقدار 10فیصد کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ذہنی تناﺅ،وزن میں زیادتی اور کمزوری جیسی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔تحقیق میں1880مرد وخواتین کا مطالعہ کیا گیا اور یہ دیکھا گیا کہ جن خواتین کے والدین غیرکاریگر ورکرز تھے میںٹیسٹوسٹیرون کی مقدار ان خواتین سے سے15فیصد زیادہ تھی جن کے والدین پروفیشنل ورکرز تھے۔تحقیق کار ڈاکٹرڈیانا کوہ کا کہنا تھا کہ اس ہارمون کی وجہ سے انسانی جسم پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کی کمی بیشی کی وجہ سے ہم مختلف طرح کی بیماریوں کاشکار ہوجاتے ہیں اور اگرہمیں مالی آسودگی حاصل رہے تو ان کا لیول بلند ہوسکتا ہے تاہم ذہنی تناﺅ کی وجہ سے ان کا لیول گر بھی سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -