5 سالہ بچہ جو آپ سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے، ایسا ریکارڈ بنا ڈالا کہ جان کر بڑے بڑے پریشان ہوجائیں

5 سالہ بچہ جو آپ سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے، ایسا ریکارڈ بنا ڈالا کہ جان کر بڑے ...
5 سالہ بچہ جو آپ سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے، ایسا ریکارڈ بنا ڈالا کہ جان کر بڑے بڑے پریشان ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ ڈنٹ پیلنے میں اس 5سالہ روسی بچے کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟ مقابلہ تو درکنار آپ سن کر ہی حیران ہو جائیں گے کہ بیٹو بوکتیف (Batu Boktaev) نامی بچے نے روس کے شہر ایلیسٹا میں ایک ہی جست میں 4ہزار 50ڈنٹ پیل کر ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ بیٹو نے یہ ریکارڈ سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں قائم کیا۔ بیٹو کے ریکارڈ کی ایک ویڈیو بھی بنائی گئی۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ وہ یہ ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کو بھیجیں گے تاکہ بیٹو کا نام بک میں درج ہو سکے۔

مزید جانئے: وہ وقت جب ریسلر ’کھالی‘ نے اپنے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر۔۔۔
مقامی میڈیا کے مطابق بیٹو کا تعلق کھلاڑیوں کے خاندان سے ہے۔ اس کے ماں باپ اور بہن سب ایتھلیٹ ہیں۔ اس کی بہن مارشل آرٹ میں سپیشلائزنگ کر رہی ہے۔بیٹو کے والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رکھنا انتہائی اہم ہے اور ہم نے اپنے گھر سے اس کی ایک مثال دنیا کے سامنے پیش کی ہے۔بیٹو نے 4سال کی عمر میں ڈنٹ پیلنے کا آغاز کیا اور حیران کن طور پر اس نے پہلے ہی دن 300ڈنٹ پیلے تھے۔ اس کے بعد اس کے والدین نے اس کی مہارت کو نکھارنے کا فیصلہ کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -