پاکستان کے وہ مشہور آسیب زدہ گھر جہاں جن نکالنے والے بھی جانا پسند نہیں کرتے

پاکستان کے وہ مشہور آسیب زدہ گھر جہاں جن نکالنے والے بھی جانا پسند نہیں کرتے
پاکستان کے وہ مشہور آسیب زدہ گھر جہاں جن نکالنے والے بھی جانا پسند نہیں کرتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(نیوزڈیسک)آپ نے فلموں میں ڈراﺅنے گھروں کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں بھی ایسے گھر موجود ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان گھروں میں آسیبوں اور بھوتوں کا بسیرا ہے۔آئیے آپ کو کچھ ایسے ہی گھروں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کراچی کا بنگلہ
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی پی ای سی ایچ ایس کے بلاک 6کے مکان نمبر 39-Kمیں واقع اس بنگلے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں ایک خاتون سفید کپڑوں میں رہتی ہے۔کئی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھی ایسی خاتون کو چلتے ہوئے دیکھا ہے اور وہ صبح تین بجے روپوش ہوجاتی ہے۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک خاتون کو اغواءکرنے کے بعد اسے زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور تب سے یہ جگہ آسیب زدہ ہے۔
لیاری کا آسیب
اس علاقے میں رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بارایک ایسے شخص کو دیکھا ہے جو خون میں نہایا ہوتا ہے اورشدید زخمی ہوتا ہے لیکن جب وہ اس کے پاس جاتے ہیں تو وہ روپوش ہوجاتا ہے۔
ڈی ایچ اے لاہور
کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے فیز تھری کے سیکٹر Zکے گھرمیں بھوت دیکھے ہیں۔گھر کے مالک نے کافی کوشش کی ہے کہ وہ بھوت گھر چھوڑ جائیں لیکن اسے کامیابی نہ ملی جس کی وجہ سے اس گھر کی قیمت بہت زیادہ گِر چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -