شہر قائد میں ایک گھنٹے میں تین پولیس مقابلے ،چار دہشت گردوں سمیت پانچ ملزم ہلاک
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں ایک گھنٹے میں تین پولیس مقابلوں کے نتیجے میں چار دہشت گردوں سمیت پانچ ملزمان ہلاک ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو اور ڈاکس میں پولیس نے کارروائی کر کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے دستی بم سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ۔ایس ایس پی سٹی فدا حسین حکام کا کہناہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق لیاری گینگ وار عزیز بلوچ گروپ اور شیراز کامریڈ گروپ سے تھا ۔ادھر گزری کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔