موٹے افراد کیلئے بہت بڑی خوشخبری ،ورزش اور ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنے کا نسخہ آگیا
لاہور(ویب نیوز)موٹے افراد کیلئے بہت بڑی خوشخبری ،ورزش اور ڈائٹنگ کے بغےر وزن کم کرنے کا نسخہ آگیا۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پیتے ہیں وہ تین ماہ کے عرصے میں اوسطاً ڈھائی سے چار کلو گرام وزن کم کرلیتے ہیں۔برمنگھم یونیورسٹی کی اس تحقیق کے دوران محققین نے 84 افراد (54 خواتین اور 30 مردوں) پر تجربات کیے۔آدھے شرکاءمیں سے کچھ کو ایک وقت کے کھانے سے قبل 450 ملی لیٹر پانی پینے کے لیے دیا گیا جبکہ کچھ کو تینوں وقت کھانے سے قبل پانی پلایا گیا، دیگر افراد کو کھانے سے قبل کچھ نہیں دیا گیا۔تحقیق کے دورانیے کے دوران دونوں گروپس کے شرکاءمیں وزن کم ہوتے دیکھا گیا مگر یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں کو کھانے سے قبل پانی پینے کے لیے دیا گیا ان کے جسمانی وزن میں دوسرے گروپ کے مقابلے میں ڈیڑھ کلو کے قریب کمی دیکھنے میں آئی۔جسمانی وزن میں کمی لانے کے انہیں ورزش بھی نہیں کرنا پڑی بلکہ کھانے پینے کے معمولات میں تبدیلی بھی نہیں لانا پڑی اور انہیں مرضی سے سب کچھ کھانے کی اجازت دی گئی۔محققین کے خیال میں کھانے سے قبل پیا جانے والا پانی معدے میں بھر جاتا ہے جو پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور بھوک کم کرتا ہے۔