کوئٹہ، کمرے میں گیس بھرنے سے خاتون جاں بحق ،شوہر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کوئٹہ، کمرے میں گیس بھرنے سے خاتون جاں بحق ،شوہر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال ...
کوئٹہ، کمرے میں گیس بھرنے سے خاتون جاں بحق ،شوہر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گھر کے کمرے میں گیس بھرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ  شوہر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میکانگی روڈ  کوئٹہ کے رہائشی نصیر احمد  گھر کے ایک کمرے میں اپنی  بیوی  کے ہمرا ہ سو رہا تھا  کہ  کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی کی دم گھٹنے سے حالت غیر ہو گئی ۔نصیر احمد کی بیوی پلوشہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ نصیر احمد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق میاں بیوی سردی سے بچاو کے لیے کمرے میں گیس کا ہیٹر جلا کر سو گئے تھے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹر بند ہو گیا اور آہستہ آہستہ گیس لیک ہوتی رہی  جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

مزید :

کوئٹہ -