نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا
نیلسن ( آئی این پی) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ(آج) ہفتہ کو نیلسن میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 1983ء سے 2015ء تک مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے گئے جس میں سے کیویز نے 12 اور آئی لینڈرز نے 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 10 میچز ڈرا ہوئے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2۔1 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز ٹیم نے آئی لینڈرز کو پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، تیسرے میچ میں آئی لینڈرز نے میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2۔1 ہے۔